یہ بیماروں کی دوا ہے، شفا پانے کیلئے لہو تیرے میں ہے قدرت، شفا دینے کیلئے ۱
دل ہیں گھائل یہاں سب کے غموں کے تیروں سے
دے دے سب کو وہ نیا دل، روحِ زندگی کیلئے
۲
یہ جو مُرجھائے سے چہرے ہیں تنہا ہیں یہ لوگ
سجا نوروں کے نور سے ، دو جہانوں کیلئے
۳
نہیں ملتی وہ محبت سارے زمانے میں
محبت جو یسوع نے کی ، گنہگاروں کیلئے
۴
آج ایسا رحم کر دے بنے قابل صیون
سامنے تیرے تخت کے ، حمد گانے کیلئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.