یہ بائبل مقدس خدا کا کلام یہ زندہ کتاب یہ زندہ مدام 1
یہ دل کو بھی بدلے خیالوں کو بدلے
یہ گمراہ انسان کی چالوں کو بدلے
ہے کیا زندگی بخش اس کا پیغام
2
ظلمت میں جو لوگ پھنسے ہوئے تھے
گناہوں کی دلدل میں دھنسے ہوئے تھے
پلائے گا ان کو صداقت کا جام
3
ہلاکت سے سب کو وہ زندگی میں لائے
یوں بھٹکے ہوؤں کو خدا سے ملائے
وہاں دے گا ان کو وہ ابدی ارام
4
ہمیں چاہیے یسوع کو دل میں بسائیں
شب و روز اس کے ہی نغمات گائیں
ابدی خوشی کا ہے اس میں پیغام
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.