Loading

یہ کتابِ پاک میں لکھا ہوا پہلے سےتھا

Ye kitab-e-Pak main likha hua pehly sy tha
کرسمس| 4|
+
یہ کتابِ پاک میں لکھا ہوا پہلے سے تھا
بعد ابراہیم ہوئے ابنِ خدا پہلے سے تھا
۱
ایک کنواری کو خدا نے چن لیا پہلے سے تھا
اس کا یسوع نام رکھنا کہہ دیا پہلے سے تھا
۲
اس کے چیلے اس کے حق میں سازشیں فرمائیں گے
یہ میرے منجی کو پتہ ، یہ پتہ پہلے سے تھا
۳
ہم نے جب بائبل میں دیکھا تو یقین کرنا پڑا
انتظامِ مخلصی کا سلسلہ پہلے سے تھا
۴
چوم کر پکڑا دیا اس نے مسیحِ پاک کو
لوگ کہتے ہیں یہوداہ بے وفا پہلے سے تھا
۵
تیرے چھوٹے لعل مل کر آج یہ بتلائیں گے
چلتے چلتے اس جہاں کا شکریہ پہلے سے تھا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector