یریحو کی دیوار کے چاروں طرف ہم گھومیں گے

Yarhu ki dewar ke charon taraf hum ghoomain ge
متفرق نغمات، روحانی جنگ، آزادی| سبھاش گل| 42|
+
یریحو کی دیوار کے چاروں طرف ہم گھومیں گے
اپنے خداوند کے مسح میں ہم جھومیں گے
چکر لگائیں گے چھ بار
ساتویں بار ہم فتح پا ئیں گے
یہوواہ کے نام کے نعرے لگائیں گے
یہوواہ ۔ یہوواہ ۔ یہوواہ
۱
ٹوٹیں گی دیواریں ، اور بندھن بھی ٹوٹیں گے
مسح جب چھائے ، تو جکڑے بھی چھوٹیں گے
۲
فتح ہم پائیں، اور نعرے لگائیں
دشمن کی قوت پہ ، غالب ہم آئیں
۳
آؤ للکاریں، اور نرسنگے پھونکیں
عہد کا صندوق لے کر، آگے آگے چلیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector