یہوواہ یہوواہ یہوواہ یہوواہ یہوواہ زندہ خدا وہ ہمارا بادشاہ جو مسیح میں مجسم ہوا (۱)
یہوواہ شاما بھی تُو جو رہتا ساتھ ساتھ
یہوواہ روئی بھی تُو میرا چوپان ساتھ ساتھ
جو بھی مانگیں گے وہی مل جائے گا
جو بھی ڈھونڈیں گے وہی پائیں گے
کھٹکھٹا ئیں تو کھل جائےگا
(۲)
اے پاک یہوواہ نِسی تُو جھنڈا قوم کا
اے پاک یہوواہ رافا تو شافی قوم کا
تیرے پیچھے چلیں اور شک نہ کریں
بلکہ رکھیں ایمان اے مسیح مہربان
جو بھی چاہیں وہ ہو جائے گا
(۳)
تُو ہے یہوواہ یری جو مہیا کرتا ہے
تُو ہے یہوواہ شالوم جو تسلی دیتا ہے
تُو نے بیٹا دیا سب کو معاف کیا
نیا جنم دیا روح سے بھر دیا
آج شیطان جھک جائے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.