یارب تیری جناب میں ہر گز کمی نہیں سارے جہاں میں تجھ سا تو کوئی غنی نہیں ۱
رکھتا ہے اپنی ذات میں جو کچھ تُو خوبیاں
انساں میں ایک بات بھی تجھ بِن بھلی نہیں
۲
سب نعمتوں کا تُو ہی خزانہ ہے اے مسیح
ارض و سما میں تجھ سا تو کوئی دھنی نہیں
۳
دل کو ہمارے روحِ مقدس سے نرم کر
ہم سے درست ہووے یہ ممکن کبھی نہیں
۴
اے آفتابِ صدق جہاں کا تُو نُور ہے
تُو جس جگہ نہیں ہے وہاں روشنی نہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.