وہ کون ہے ، وہ کون ہے کنواری کے گھر آئے، پاپی کو راست بنائے شاہوں کا شاہ کہلائے، پیاسے کو جل پلائے وہ یسوع ہے ، میرا یسوع ہے ۱
روٹی کو دے جو برکت، ہزاروں کو رجائے
پانی کو دے جو برکت، گلیلی مے کہلائے
وہ کون ہے ، وہ کون ہے
عورت کو آن اُٹھائے ، پاپی سے پیار بڑھائے
شاہوں کا شاہ کہلائے، پیاسے کو جل پلائے
وہ یسوع ہے ، میرا یسوع ہے
۲
سولی پر جو چڑھائیں، اُن کو بھی معاف کر دے
پاپوں کا بوجھ اُٹھا کر ، کھاتہ ہی صاف کر دے
وہ کون ہے ، وہ کون ہے
نّیا کو پار لگائے، طوفانوں کو تھمائے
شاہوں کا شاہ کہلائے، پیاسے کو جل پلائے
وہ یسوع ہے ، میرا یسوع ہے
۳
یہ موت اور قبر کیا ہیں، جب چاہے اِن کو ڈھائے
دھرتی امبر کا مالک، اور خالق بھی کہلائے
وہ کون ہے ، وہ کون ہے
جو اپنا خون بہائے، جو موت کو موت دلائے
شاہوں کا شاہ کہلائے، پیاسے کو جل پلائے
وہ یسوع ہے ، میرا یسوع ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.