(دوہا)
عرش و فرش پہ دیکھئے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
پھول دامن میں لئے بادِ صبا آئی ہے
...
(استھائی)
وہ کون آئے ہیں خبر جن کی ، عرش کے قُدسی سُنا رہے ہیں خوشی کرو شادماں ہو پیارو، وہ جامِ دید پِلا رہے ہیں ۱
بلندیوں پہ ہے نُور تیرا ، ہے پستیوں میں ظہور تیرا
جلال تیرا شجر حشر میں ، جدھر نظر ہم اُٹھا رہے ہیں
۲
خدائے قادر رحیم ہے تُو، قدیم ہے تُو عظیم ہے تُو
بشر کو ابدی نجات دینے، وہ بشری صورت میں آ رہے ہیں
۳
چمن چمن ہر کلی کلی میں ، نگر نگر ہر گلی گلی میں
صدائے نغمات ہر سُو گونجی، مسیحا تشریف لا رہے ہیں
۴
تھی دیکھنے کو حقیر چرنی، مگر ہوئی بے نظیر چرنی
عرش فرش کے تمام عابد، آ نذریں نذر چڑھا رہے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.