وہ جو آئے گا تو حیران زمانے ہونگے ہر طرف میرے مسیحا کے فسانے ہونگے 1
اپنے کندھوں پہ اٹھا لیں گے جو ہس کر سولی
ان کے لب پر ہی شجاعت کے ترانے ہونگے
2
جن کو ابلیس کی چالوں نے ہے مسمار کیا
دل کی دنیا میں وہی شہر بسانے ہونگے
3
جس نے جاں دے کے جہنم سے بچایا ہم کو
اس کی الفت میں ہمیں سر بھی کٹانے ہونگے
4
دیسؔ اب دل کے غریبوں کو یہ خوشخبری دو
اس کی شاہی میں محبت کے خزانے ہونگے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.