Loading

وقت بہت نزدیک ہے یسوع آنے والا ہے

Waqt bohot nazdeek hai Yesu anay wala hai
متفرق نغمات، کیتھولک کلیسیا، آمدِ ثانی | اسمبلیز آف گاڈ، ہوشعنا| 4|
+
وقت بہت نزدیک ہے یسوع آنے والا ہے
ایک ہی گلہ ایک گڈریا ہو جانے والا ہے
۱
بادلوں پہ بیٹھ کے وہ چرواہا آئے گا
پھاڑنے والے بھیڑیوں کو وہ مار بھگائے گا
اپنی سب وہ کھوئی بھیڑیں پانے والا ہے
۲
بھوسا ایک طرف گیہوں کو صاف کرے گا وہ
آ کر ساری قوموں کا انصاف کرے گا وہ
وہ منصف اب اپنا تخت لگانے والا ہے
۳
نفرت و سب تفرقے سارے دور کرے گا وہ
ابلیسی طاقت کو چکنا چور کرے گا وہ
یسوع سب کو ایک جگہ پہ لانے والا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector