Loading

وعدوں کا سچا خدا اُترا ہے یہاں

Wadon ka sacha Khuda utra hai yahan
متفرق نغمات، آزادی، پنتکست ؍ روح القدس| شاہد چمن| ندیم یوسف| 7|
+
وعدوں کا سچا خدا اترا ہے یہاں
مر کے جو زندہ ہوا اترا ہے یہاں
(۱)
کھل جائیں گے بندھن سارے
اب ہونگے بلند یہاں نعرے
معاف کرتا جو ہر اک گناہ، اترا ہے یہاں
(۲)
روگیوں کے نہ روگ رہیں گے
آنسو دکھیوں کے اب نہ بہیں گے
روح جان بدن کی شفا، اترا ہے یہاں
(۳)
اب ہوگا روح کا نزول
خالی دل کریں گے حصول
جو روح سے کرتا مسح ، اترا ہے یہاں
(۴)
اب کمزور پائیں گے زور
پھل زندگی کا لیں گے بٹور
جو ہے سب کی ابدی بقا، اترا ہے یہاں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector