Loading

وارث تھے جہنم کے محبت سے بھگو ڈالا

Waaris the jahannum ke, mohabbat se bhigo daala
ارنسٹ مل، غزلیات| ارنسٹ مل| 15|
+
وارث تھے جہنم کے محبت سے بھگو ڈالا
اٹھا کر دار کاندھوں پر لہو سے اپنے دھو ڈالا
۱
خدا سے توڑ کر رشتہ بکے خود اپنے ہاتھوں ہم
خریدا خون اپنے سے ہمیں روح میں ڈبو ڈالا
۲
بنے وارث یہوواہ کے میراثِ راستی پائی
عجب رتبہ نیا اک تخم بو ڈالا
۳
رحم کیا اَور کیا ہوں گے کہ اتنا جانتے ہیں ہم
ہیں جیسے وہ ہیں ویسے ہم ہمیں خود میں سمو ڈالا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector