اٹھ توبہ گناہوں سے کر پاپی یہ دنیا فنا کی بستی ہے جیسے پھول ہوا سے کملائے کچھ یونہی تیری ہستی ہے ۱ جب قائن اور ہابل بلائے گئے دونوں کے ہدئیے چڑھائے گئے قائن کا ہدیہ نہ مانا تجھ میں تو شریر کی ہستی ہے ۲ جب قہر خدا کا نزول ہوا جب آب سے جگ بھرپور ہوا جس نے ہے بچایا اک کنبہ وہ حضرت نوح کی کشتی ہے ۳ ساؤل بھی ظلم کماتا تھا اور باندھ مسیحی لاتا تھا جب جلوہ دیکھا یسوع کا مٹ گئی پرانی ہستی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.