اُترنے کو ہے فرش پہ شاہ ہمارا

Utarnay ko hai farsh pe shah hamara
آمدِ ثانی | 23|
+
اُترنے کو ہے فرش پہ شاہ ہمارا
زمیں کو ہے نورِ خُدا نے نکھارا
۱
جو زندہ رہیں گے اُٹھیں گے فضا میں
ملیں گے خداوند سے وہ سب ہوا میں
عجب سا جہاں میں وہ ہوگا نظارا
۲
خداوند کی للکار کو جب سنیں گے
مسیحا میں جو ہیں موئے جی اٹھیں گے
وہاں المسیح ہو گا منصف ہمارا
۳
رہیں سب ہی مصروف حمد و ثنا میں
گواہی پھیلاتے رہیں اس جہاں میں
ہو سب کے لبوں پہ وہی نام پیارا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector