اس کی مہما کرو بندھن ٹوٹ جائیں گے
میرا یسوع موجود ہے یہاں
جتنے بیمار ہیں چنگے ہو جائیں گے
میرا یسوع موجود ہے یہاں
وہ موجود ہے یہاں
۱
نہ تو کمزور ہو تیری طاقت ہے وہ
وہ تیرا حوصلہ تیری ہمت ہے وہ
جتنے کمزور ہیں نیا بل پائیں گے
میرا یسوع موجود ہے یہاں
۲
نہ حالاتوں سے ڈر، تھوڑا وشواس کر
وہ وفادار ہے تھوڑا رکھ تو صبر
تیرے جتنے رکے کام ہو جائیں گے
میرا یسوع موجود ہے یہاں
۳
وہ ہے زندہ خدا وہ ہے سب کا خدا
تیرے نزدیک ہے ، نہ وہ تجھ سے جدا
جتنے پاپی ہیں سب وہ شما پائیں گے
میرا یسوع موجود ہے یہاں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.