اُس خدائے پاک کے سائے میں ہے کتنا سکوں
وہ میرا در ہے پناہ ہے میری مَیں یہ سب سے کہوں
۱
اُس ہی تُو رکھ اُمید اور اُس پہ ہی کرے یقیں
جال سے صیاد کے تجھ کو چھڑا لے گا وہی
وہ تجھے اپنے پروں سے ڈھانک لے گا پیار سے
اُس کی سچائی ہے تیری ڈھال اب ڈرنا ہے کیوں
۲
چاہے دِن کے تیر ہوں یا رات کی ہیبت ہو
تجھ کو چھُو بھی نہ سکیں گے چاہے جو حالات ہوں
اِس طرح کتنے گریں گے اُس طرف بھی بے شمار
پر تیرے نزدیک بھی نہ آ سکے گی موت یوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.