اُس خُدائے پاک کے سائے میں ہے کتنا سکون وہ میرا گھر ہے پناہ میری میں یہ سب سے کہوں ۱
اُس پہ ہی تُو رکھ اُمید اور اس پہ ہی کر لے یقین
جال سے صیاد کے تُجھ کو چھڑا لیگا وہی
وہ تُجھے اپنے پروں سے ڈھانک لیگا پیار سے
اُس کی سچائی ہے تیری ڈھال، اب ڈرتا ہے کیوں؟
۲
چاہے دِن کے تیر ہوں یا رات کی ہیبت ہو
تُجھ کو چھُو بھی نہ سکیں گے چاہے جو حالات ہوں
اِس طرف کتنے گریں گے، اُس طرف بھی بے شمار
پر تیرے نزدیک بھی نہ آ سکے گی موت یُوں
۳
تُم نے حق تعالیٰ کو مانا، اِس لئے یہ بات ہے
ہر مصیبت میں، ہر آفت میں وہ تیرے ساتھ ہے
شیر کو بھی روند کر تُو یُوں نکلتا جائیگا
وہ تُجھے بخشے گا عِزّت عُمر بھر دیگا سکون
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.