Loading

ہم عاصیوں کے دل میں ڈیرہ لگایا تُو نے

um aasiyon ke dil mein dera lagaya Tu ne
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 13|
+
ہم عاصیوں کے دل میں ڈیرہ لگایا تُو نے
جنت کا اسماں کا وارث بنایا تُو نے
۱
حق راہ زندگی ہے آبِ حیات تُو ہے
بھوکوں کو زندگی کا کھانا کھلایا تُو نے
۲
دے کر بدن حقیقی اپنا لہو مبارک
اُجڑے ہوئے دلوں کو پھر سے بسایا تُو نے
۳
چشمہ بقا کا جاری کر کے صلیب پر سے
ہر اک کی تشنگی کو یکسر مٹایا تُو نے
۴
خوراک آسمانی ہم سب جو کھا رہے ہیں
اپنے بدن لہو سے اِس کو بنایا تُو نے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector