تم یسوع کے ایلچی ہو
دنیا کو خوشخبری دو
۱
ہاتھوں میں انجیل مقدس
لے کر آگے بڑھنا ہے
بحر و بر کا چیر کے سینہ
کوہساروں پر چڑھنا ہے
خوف نہ ہر گز ہو
۲
یاد ہے تُم کو حکم خدا کا
اس کو اب اپناؤ تم
دنیا کی حدوں تک اُس کے
نام کو اب لے جاؤ تم
سن لو پھر سن لو
۳
نور ہو خود تم نور کے
پرچم دنیا پر لہراؤ تم
چرنی کی معصوم ضیاؔ سے
دنیا کو چمکاؤ تم
ہر دل روشن ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.