تم کو خدا نے میرے واسطے، میرے واسطے ہی چُنا ہے بندھن نہ ٹوٹے وفاؤں والا، تحفے میں ہم کو ملا ہے ۱
عزت و حرمت ہو پوشاک تیری حکمت کی باتیں ہوں منہ سے
تعریف تیری ہو میری زباں سے ڈرتی تو رہنا خدا سے
اپنے گھرانے پہ رکھنا نظر اسی میں ہمارابقا ہے
۲
ساری عمر میں تمہاری رہوں گی عزت کروں گی میں دل سے
تابع رہوں گی میں ڈرتی رہوں گی ڈرتی ہوں جیسے خدا سے
پانے کی تم کو دعائیں جو کیں اُن دعاؤں کو رب نے سنا ہے
۳
کامل محبت میں تم سے کروں گا دکھ سکھ میں ساتھ رہوں گا
آئے بیماری یا کوئی مصیبت ہر پل میں ساتھ چلوں گا
دو تن جو کہلاتے تھے کل تلک خداوند نے ایک کیا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.