تجھ سے جنما میرا مسیح یسوع تُو نے پونچھے مسیحا کے آنسو فضل تجھ پر ہوا یہوواہ کا کیسے سمجھے گا کوئی بن یسوع ۱
تیری بانہوں میں کھیلتا تھا وہ
جس نے مریم تجھے بنایا تھا
تیری آنگن میں وہ جوان ہوا
جس نے گاڑھا لہو بہایا تھا
جان تیری چھدی تھی جس کے لئے
وہ منجی ہے دیکھ اب ہر سو
۲
خود کلام یہوواہ پاک تھا جو
کیسے اُس کو سمجھ تُو پاتی تھی
جھیل سی گہری آنکھ میں مریم
کیا یہوواہ کو دیکھ پاتی تھی
اکلوتا یہوواہ کا ٹھہرا
جو معطر کرے تیرے گیسو
۳
بالا خانہ میں تھی دعا کرتی
آن ٹھہرا یہوواہ پاک کا روح
یہی پیغام ہے تیرا سب کو
تھکے ماندو یہوواہ کا لو روح
چھو ہمیں چھو یہوواہ پاک خدا
پھیلائیں مسیحا کی خوشبو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.