Loading

تُو نے مجھے بنایا، تُو نے مجھے سجایا

Tu ne mujhe banaya tu ne mujhe sajaya
ارنسٹ مل، عشائے ربانی، شکرگزاری| ارنسٹ مل| 6|
+
تُو نے مجھے بنایا، تُو نے مجھے سجایا
تیرا شکر ہو مسیحا، تیرے پیار کے لئے
۱
تیری بے نیاز رحمت مجھے مفت میں ملی ہے
کیوں نہ گیت تیرے گاؤں میں بچا لہو سے تیرے
تیرا شکر ہو مسیحا، تیرے خون کے لئے
۲
میری زندگی تھی خالی میرا من تھا اک سوالی
تو نے کلوری پہ مالک میری گندگی اٹھا لی
تجھے جان کر مسیحا نہیں اَور کچھ تمنا
تیرا شکر ہو مسیحا تیرے فضل کے لئے
۳
مجھے تخت پر بٹھایا مجھے باپ سے ملایا
ہاں لہو بہا کے اپنا میرے پاپ کو مٹایا
میرے میت میرے ہمدم میرے غمگسار ساتھی
تیرا شکر ہو مسیحا تیرے رحم کے لئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector