تُو نے دِل سے کبھی اپنا مجھے مانا ہی نہیں میرے زخموں میں چھپے پیار کو کبھی جانا ہی نہیں ۱
کتنے گہرے ہیں نشاں ہاتھوں میں میخوں والے
یہ تُو صورت ہے تیری تُو پہچانا ہی نہیں
۲
دُور بھاگے گا تُو کب تک مجھ کو ٹھکرائے گا
بیت لمحہ جو گیا لوٹ کے آنا ہی نہیں
۳
ایسی تعظیم فقط ہونٹوں سے جو کافی نہیں
تُو نے یہ دِل جب مسیحا سے لگانا ہی نہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.