تُو میری سچائی کو سن اے یہوواہ جو دل کی دہائی وہ سن اے یہوواہ 1
مَیں بےغرض ہونٹوں سے تجھ کو پکاروں
تُو سن اے خُداوند مَیں تجھ کو پکاروں
میرا فیصلہ تیرے در سے ہو صادِر
تیری آنکھیں سچ کو پرکھنے میں قدِر
2
یہواہ تجھی سے دُعا مَیں نے کی ہے
دُعاؤں کا میری جواب تُو ہی ہے
تُو میری طرف کان اپنا جھکا دے
میری عرض و مِنت تُو سن التجا لَے
3
جو کرتے توکل ہیں تجھ پر خُدایا
تیرے داہنے ہاتھ نے اُن کو بچایا
سبھی دُشمنوں سے بچاتا رہے گا
وہ شفقت عجب تُو دِکھاتا رہے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.