تو میری جان ہے تو میری شان ہے تو میری تان ہے تو میرا مان ہے یسوع یسوع یسوع یسوع ۱
تو ہی میرا پیار ہے روپ ہے سنگھار ہے
پرستش کروں تیری یسوع رات دن
اکھیوں کی تازگی مکھڑے کی روشنی
پرستش کروں تیری یسوع رات دن
۲
چھائے تاریکیاں آئیں اندھیریاں
کشتی میں ہے تُو پھر کیا کمی
تیری صورتیا تکتا رہوں میں
ساتھ ہے تُو تو پھر کیا گھٹی
تیرا نام میں جپوں تیری پرارتھنا کروں
پرستش کروں تیری یسوع رات دن
۳
آگ کی بھٹی کی آنچ ستائے جو
لپٹوں تجھی سے میرے یسوع
موت کی وادی سے گزروں کیوں تنہا
ہاتھوں کو تیرے تھاموں پربھو
جنم جنم کا ساتھ ہے اپنا
پرستش کروں تیری یسوع رات دن
۴
شاہی ہے تیری قدرت بھی تیری
تیرا جلال ہے میرے خدا
تیری بزرگی تیری ستایش
خون خریدا ہوں تیرا خدا
سانسوںمیں سانس ہے تیرا مسیحا
پرستش کروں تیری یسوع رات دن
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.