Loading

تُو میرا جیون ہے تُو میری چٹان ہے

Tu mera jewan hai tu meri chattan hai
متفرق نغمات، روحانی جنگ، عشائے ربانی| تمجیدِ مسیحا| 36|
+
تو میرا جیون ہے تو میری چٹان ہے
تو میرے چھپنے کی جگہ ہے
تو میری جان کا لنگر ہے
(۱)
میں جب گناہ میں مسرور تھا
یسوع کی قربت سے دور تھا
یسوع نے فدیہ دے دیا
دے کے اپنی جان
(۲)
ایسا تو زور دے خدایا
کروں میں پاپوں کا صفایہ
تیز تلوار دے تو روح کی
سامنے سے بھاگے شیطان
(۳)
جب بھی میں دیکھوں چاند ستاروں کو
اونچے کہساروں اور پہاڑوں کو
ہر شے میں تیرا ہی ظہور ہے
بیان کروں میں تیری شان
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector