تُو ہی تو ہے حق اور تُو ہی رستہ تُو ہی زندگی ہے زندگی خُداوند خُدا ۱
میرا سب کُچھ تُو ہی تو ہے
ساتھ میرے اب تیری رُوح ہے
تُو ہے مالک تُو ہے داتا
نُور ہے تُو اور تُو خوشبو ہے
مُجھ سے ہو چاہے ساری دنیا خفا
تُو ہی زندگی ہے زندگی
۲
گھر جو بنائے تُو ہی بنائے
تُو نہ بنائے کون بنائے
شہر بچائے تُو ہی بچائے
تُو نہ بچائے کون بچائے
دُنیا میں ہوگی بس تیری ہی رضا
تُو ہی زندگی ہے زندگی
۳
ہر بے بس کا تُو ہی سہارا
ڈوبنے والوں کا ہے کنارا
تُو آغاز ہے تُو انجام ہے
تیرے بِنا کون ہے ہمارا
تُو نے ہی بنائے ہیں زمین آسمان
تُو ہی زندگی ہے زندگی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.