تو ہی میری جان ہے یسوع ، ہے تو ہی پہچان بن تیرے ہوں بے جاں جیسے ، عمل بنا ایمان ۱
تو نے مجھ پر کرم کیا ہے جو بخشا سنگیت
تیری سنگت سے سجتا ہے میرا ہر اک گیت
بن یسوع کے بے رنگ سارے سُر ہو لے یا تال
۲
میری نظمیں میری غزلیں یسوع تیرے نام
تیرا نام ہی جپتا ہوں میں ہو صبح یا شام
دان کیا ہے جو کچھ تُو نے تیرا ہے احسان
۳
تو نہ ہو تو مایوسی ہے چاروں اَور اندھیرا
تو مل جائے تو پھیلے ہے ہر سو نیا سویرا
پاک کلام کی باتیں میری خوشیوں کا سامان
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.