Loading

تو چمکتا رہے اندھیروں میں

Tu chamakta rahe andheron mein
ارنسٹ مل| 4|
+
تو چمکتا رہے اندھیروں میں
میری دنیا تجھی سے ہو روشن
چوم لوں بڑھ کے تیرے قدموں کو
میری مٹی بنے گی پھر کندن
۱
جٹا ماسی کا عطر لائی ہوں
اپنی ہستی سمیٹ لائی ہوں
ہو اجازت کفن تیار کروں
اپنے بالوں کی بھینٹ لائی ہوں
آنسوؤں کی جھڑی یوں چلتی رہے
خونِ یسوع سجائے یہ آنگن
۲
سب کی نظریں مجھے یوں گھورتی ہیں
جیسے میں نے ہے کوئی پاپ کیا
ٹوٹی شیشی نہیں ہوں میں ٹوٹی
کیسا یسوع نے مجھ سے پیار کیا
میرا ہر پاپ تیرا پاپ بنا
میں نہ بھولوں گی یہ میرے محسن
۳
یسوع کہتا ہے تم سبھی سن لو
تذکرہ میرا جب جہاں ہوگا
یہ کہانی بھی خوب ہو گی بیان
اس کی خوشبو سے دل نیا ہوگا
ملؔ کے بھی جس نے پاپ معاف کئے
ہر گنہگار کا ہے وہ ساجن
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector