Loading

تو بڑھے میں گھٹوں آرزو ہے میری

Tu badhe main ghatun arzoo hai meri
دعائیہ کورسز، ارنسٹ مل، پنتکست ؍ روح القدس| 11|
+
تو بڑھے میں گھٹوں
آرزو ہے میری
تیرا چہرہ تکوں
جستجو ہے میری
۱
روح سے روح جو ملے
دل کی دھڑکن بڑھے
دیپِ الفت جلے
آسماں پھر کھلے
تو ہی دل کا سکوں
آبرو ہے میری
۲
روح و سچائی سے
ہو پرستش یسوع
تو کہے میں سنوں
ہے تمنا یسوع
تجھ کو سجدے کروں
گفتگو ہے میری
۳
کاش تجھ میں رہوں
کاش تجھ میں دِکھوں
تیرے بہتے لہو
کی منادی کروں
پاک روح سے بھروں
تشنہ روح ہے میری
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector