توری جے جے مہاراج یسوع جے جے جے مہاراج

Tori jay jay jay maharaj Yesu jay jay jay maharaj
بپتسمہ، شفا، عشائے ربانی، شکرگزاری| مجید مسیح| اسمبلیز آف گاڈ، سیالکوٹ کنونشن، تمجیدِ مسیحا| 137|
+
توری جے جے جے مہاراج
یسوع جے جے جے مہاراج
توری دیا سے سنور گئے ہیں
مورے سارے کاج
(۱)
تو نے مورے سب پاپوں کا بوجھ اٹھایا بھارا ہے
دھوگئی یسوع تن من مورا تورے لہو کی دھارا ہے
بدل دیا ہے جیون مورا، رکھ لی تو نے لاج
(۲)
اندھے لنگڑے اور پیاسے کی پیاس بجھائی ہے
تیرے دوارے یسوع میں نے اونچ نیچ نہ پائی ہے
میں نے دیکھا ہر کوئی تورے ، گن گاتا ہے آج
(۳)
تورے بھجن کی مالا جب سے ، میں نے یسوع پائی ہے
تو نے مورے ہردے اندر ، پیار کی جوت جگائی ہے
امرت مفت پلائے سب کو ، روگ مٹائے مہاراج
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector