توڑ مجھے تو توڑ مجھے اپنے فضل سے توڑ مجھے حکمت سے اپنی تو بھر دے مجھے 1
جذبات میرے تو سب توڑ دے
مرضی میری کو بھی تو توڑ دے
اپنے جلال سے بھر دے مجھے
2
پیغام میرے میں قوت تو دے
گیتوں میں میرے تو سنگیت دے
برکت سے اپنی تو برکت دے مجھے
3
بدن کو روح کے حوالے تو کر
جیون کو میرے خالی تو کر
اپنے خیالوں سے بھر دے مجھے
4
میری خودی کو دور تو کر
میرے غرور کو چُور تو کر
روح کے پھلوں سے تو بھر دے مجھے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.