ٹوٹے دِلو آج ہو شادماں پیدا ہوئے شاہِ جہاں ۱
عرش کو چھوڑا فرش پہ آئے
گیت فرشتوں نے بھی گائے
بیت لحم کی ایک سرائے
میلی سی چرنی میں خالق ہیں آئے
سجدے میں جھک جھک گیا آسماں
۲
دیکھا گڈریوں نے عجب نظارہ
جگمگ ہو گیا جنگل سارا
ڈر گئے گڈرئیے یہ کیا ہوا ہے
فرشتہ پکارا مسیح آ گیا ہے
دیکھو وہ چرنی میں ہے ضوفشاں
۳
تارا دیکھ مجوسی آئے
سونا مُر لبان لیائے
تارے نے رستہ ہے اُن کو دکھایا
دُنیا کے خالق کا دیدار پایا
دھرتی پہ ہوا خدا مہرباں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.