تجھے پا کر مسیحا میں نے قسمت کو سنوارا ہے محبت کی قسم تو مجھ کو اپنی جان سے پیارا ہے 1
سنو محنت کشو آؤ تمہیں
آرام میں دوں گا
تیرا کہنا یہ جینے
کے لئے واحد سہارا ہے
2
تیری قربت سے وابستہ ہے اب
تو زندگی میری
گنوا دوں زندگی اپنی
یہ کب مجھ کو گوارا ہے
3
پکاروں گا تجھے دن رات اپنی
ہر مصیبت میں
کہ تیرے پیار نے
اس بات پر مجھ کو ابھارا ہے
4
تیری شیریں بیانی کا ہوُا
چرچا زمانے میں
وہ جس انداز سے
انسان کو تو نے پکارا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.