تھکے تھکے سے حوصلے گھبرانا نہیں گہری گہری گھاٹیاں ڈر جانا نہیں اکھڑے اکھڑے سے قدم رک جانا نہیں آنکھیں رکھنا یسوع پر تھک جانا نہیں خداوند تیرا چوپان ہے ، یسوع مسیح نگہبان ہے یہوواہ تیرا سائبان ہے یہی تو تیری پہچان ہے ۱
صحراؤں میں چشمے جاری کرے گا وہ
راکھ کے ڈھیر میں چنگاریاں بھرے گا وہ
ٹوٹی آشاؤں میں دیپ جلائے گا
تجھ کو پھر سے جینا وہ سکھلائے گا
۲
اُس نے چھوڑا نہ کبھی وہ چھوڑے گا
رُخ طوفانوں کا یہوواہ موڑے گا
دشمن کا منہ آپ خداوند توڑے گا
ٹوٹے دل اپنے لہو سے جوڑے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.