تیری پاک حضوری میں تیری پرستش کرتے ہیں ہر لمحہ ہر گھڑی تیرے روح سے بھرتے ہیں (۱)
یسوع تو منجی ہے یسوع تو کفارہ ہے
تیرے خون کی بوندوں سے
جیون کو سجاتے ہیں
(۲)
تو موت پہ فاتح ہے ، تو جیون داتا ہے
تیری قبر بھی خالی ہے
دنیا کو بتاتے ہیں
(۳)
تیرا نام جلالی ہے تیرا نام ہی اعلیٰ ہے
ہاتھوں کو اٹھا کر ہم
تجھے دھن دھن کہتے ہیں
(۴)
تو پیار کا ساگر ہے تیرا پیار نرالا ہے
تیرے پیار کے گیتوں سے
تیری راہ سجاتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.