تیری کون سی ہے منزل تیرا کارواں کہاں ہے او جانے والے راہی تیرا آشیاں کہاں ہے ۱
تیرا قافلہ چلا جب اقرار تھا نہ رُکنا
تو بھول بیٹھا منزل وعدہ تیرا کہاں ہے
۲
ہو دنیا تم سے روشن یسوع نے یہ کہا تھا
تیری راہ کیوں سیاہ ہے دیپک تیرا کہاں ہے
۳
میرا خون تیری خاطر صلیب پر بہا تھا
میری دھارا سب نے دیکھی اپنی دکھا کہاں ہے
۴
میں بے وفا ہوں عاجزؔ تو باوفا مسیحا
محشر میں ڈھونڈ لینا بندہ تیرا کہاں ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.