Loading

تیری چرنی کی طرف سےجو ہوا آئی ہے

Teri charni ki tarf sy jo hawa aai hai
کرسمس| 6|
+
تیری چرنی کی طرف سے جو ہوا آئی ہے
وہ میرے واسطے اک مژدہ نیا لائی ہے
۱
تیرے آنے کی خبر ہم نے نوشتوں میں پڑھی
تیرے آنے کی خبر ہم نے فرشتوں سے سنی
آج مخلوق کی خالق سے شناسائی ہے
۲
نسلِ آدم کو بڑی عزت و حشمت بخشی
پست ہو کر تو نے انسان کو رفعت بخشی
ذرے ذرے سے جھلکتی تیری رعنائی ہے
۳
میری منزل میں میرا قافلۂ سالار ہے تو
شبِ دیجور میں اک منبعٔ انوار ہے تو
تجھ سے ہی چاند ستاروں نے ضیا پائی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector