تیری برکت ہم پر ہو پربھو یسوع تیری جے جے ہو (۱)
بحر و بر کو تو نے بنایا
دھرتی کو پھولوں سے سجایا
اور نیلے آکاش کو
(۲)
سورج چاند ستارے دیکھو
جھیلوں دریاؤں کو دیکھو
اونچے اونچے کوہساروں کو
(۳)
کیڑے انساں اور پرندے
جنگلی جانور سارے درندے
بخشے روزی تو سب کو
(۴)
جگ کو تو نے پیار دکھایا
پیار میں اپنا خون بہایا
جیون دیتا تو سب کو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.