تیرے قریب آ کے ہمیں زندگی ملے اے یسوع تیرے پیار کا دیا سدا جلے ۱
اندھے کو بینائی ملی بیمار کو شفا
مصلوب کرنے والوں کو بھی معاف کر دیا
تجھ کو عزیز ہر بشر ہے آسماں تلے
۲
تو نے دکھایا راستہ سب کو نجات کا
تو ہے وسیلہ اے مسیح ابدی حیات کا
تو پانیوں پہ اے ناصری سنگ ہوا کے چلے
۳
الفت سے آسمان کا بھی تُو نے سفر کیا
اپنا بدن ہے پیار سے سب کی نذر کیا
سب کو لگائے پیار سے تُو اے مسیح گلے
۴
اے یسوع تیرے پیار کو زوال ہی نہیں
تیری جہاں میں اے مسیح مثال ہی نہیں
راہِ اماؤس پر وہ تیرا آنا دن ڈھلے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.