Loading

تیرے لئے بدن میرا تیرے لئے سنگھار ہے

Tere liye badan mera tere liye singhaar hai
دعائیہ کورسز، ارنسٹ مل، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس، کلام، صبح| ارنسٹ مل| 6|
+
تیرے لئے بدن میرا
تیرے لئے سنگھار ہے
یسوع مسیح تو جان میری
تُو ہی تو دل کا قرار ہے
بس مجھ میں بس مجھ میں
تیرا روح بسے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں جان بدن میں
۱
شام سویرے ہوں باتیں میٹھی ملاقاتیں
بڑھتی ہی جائے محبت دن ہو یا ہوں راتیں
رہ مجھ میں، رہ مجھ میں
تیرا روح رہے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں، جان بدن میں
۲
تو ہی کلام سکھائے تیرا مسح جب چھائے
روح کی حضوری ہو ایسی کوئی اور نہ بھائے
رس مجھ میں، رس مجھ میں
تیرا روح رسے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں ، جان بدن میں
۳
تیرے لہو سے دھلوں میں تیرا کلام جپوں میں
روح القدس کی مدد سے تیری شبیہ پہ ڈھلوں میں
دکھ مجھ میں، دکھ مجھ میں
تیرا روح دکھے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں ، جان بدن میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector