Loading

تیرے لیے اے بندے کیا کیا کِیا مسیح نے

Tere liye ae bande kya kya kiya Masih ne
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 6|
+
تیرے لیے اے بندے کیا کیا کِیا مسیح نے
تیری خوشی کی خاطر سب کچھ دیا مسیح نے
۱
نانِ بقا ہے دیتا سب کو بلا بلا کر
روٹی ہوں مَیں ہی ابدی یہ بھی کہا مسیح نے
۲
آؤ جو سب تھکے ہو اور بوجھ سے دبے ہو
مژدہ خوشی کا دیکھو یہ ہے دیا مسیح نے
۳
روح کی غذا جو کھائیں ہرگز نہ وہ مریں گے
رازِ حیات ہم کو سمجھا دیا مسیح نے
۴
الطار پہ وہ دیکھو نورِ خدا ہے آیا
جلوہ خدا کا ہم کو دکھلا دیا مسیح نے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector