Loading

تیرے خُوں سے خریدے ہوئے

Tere khoon se kharide hue
عشائے ربانی، کلام، ایذا رسانی| سموئیل پال| روح کی خوشی| 7|
+
تیرے خُوں سے خریدے ہوئے
ہر گھڑی حمد تیری کریں گے
جو جئیں گے تو تیرے لئے
اور تیرے ہی لئے مریں گے
۱
ہاتھ میں رُوح کی تلوار اُٹھا کر
لب پہ تیرے ہی نغمات گا کر
تیرے ہی زور میں اے مسیحا
ہم تو شیطاں سے جنگ لڑیں گے
۲
ہم ہیں تیری چراگاہ کی بھیڑیں
تُو ہی تو پاسبان ہے ہمارا
ہم تو تیرے ہی پیچھے چلیں گے
تیرے ہاتھوں کے نیچے رہیں گے
۳
زندگی ہے کٹھن جانتے ہیں
راہ پُرخار ہے مانتے ہیں
کاندھوں پہ دارِ جیون اُٹھا کر
تیرے پیچھے خداوند چلیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector