تیرے گھر میں سکون پاتے ہیں ہم تیرے پاس جب آتے ہیں ۱
تجھ سے قائم ہیں اپنے دن اور رات
تیرے دم سے ہے یہ نظامِ حیات
آسماں تیرے گیت گاتے ہیں
ہم تیرے پاس جب آتے ہیں
۲
ساری دنیا کی ساری سوچوں کو
اور زمانے کی ساری فکروں کو
تیرے قدموں میں بھول جاتے ہیں
ہم تیرے پاس جب آتے ہیں
۳
بیقراری میں قرار دیتا ہے
بڑی چاہت سے تھام لیتا ہے
جب قدم اپنے ڈگمگاتے ہیں
ہم تیرے پاس جب آتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.