Loading

تیرے دِل کے دَر پر یسوع کھٹکھٹاتا

Tere dil ke dar par Yesu khattkhattata
متفرق نغمات، کیتھولک کلیسیا، عشائے ربانی، سنڈے اسکول| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی، ہوشعنا| 8|
+
تیرے دل کے در پر یسوع کھٹکھٹاتا
کھول دے تو دروازہ وہ ہے آنا چاہتا
۱
بننا چاہتا وہ ہے ہاں ہاں ، تیرا ہی مہمان آج
تیرا غم و فکر وہ ہے اٹھانا چاہتا
۲
خوشی اپنی دیتا ہاں ہاں ، تجھ کو اے مسیحی
رات دن تیرے ساتھ ہی وہ ہے رہنا چاہتا
۳
نرم آواز سے بولتا ہا ں ہاں ، مؤا واسطے تیرے
چھوڑ دے بدسلوکی کھول دے در میں آتا
۴
تیری خاطر میں نے ہاں ہاں ، پہنا تاج خار دار
تجھ کو اب جلالی تاج ہوں میں پہناتا
۵
بے وفا نہ ہو تو ہاں ہاں ، میرے خون خریدے
کر میرا اقرار تو مجھ سے کیوں شرماتا
۶
کھولتا ہوں دروازہ ہاں ہاں، دل کا اے مسیحا
آ اور اس میں رہ تو میں ہوں دل سے چاہتا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector