Loading

تیرے آگے ہے یہ میری دُعا

Tere aage hai yeh meri dua
دعائیہ کورسز| اسمبلیز آف گاڈ| 8|
+
تیرے آگے ہے یہ میری دُعا
منظور کر میری التجا
میری مَیں کو مجھ میں مار دے
میری عاقبت کو سنوار دے
1
مَیں اپنی سُولی اُٹھا سکوں
تیرے پیچھے پیچھے مَیں آ سکوں
میرے دِل پہ تیرا ہی راج ہو
میرا تیرے جیسا مزاج ہو
2
میری زندگی میں تُو کام کر
میرے یِسُو ع مَیں جاؤں جدھر جدھر
تیرے رنگ اوروں میں بھر سکوں
تیری مرضی پُوری مَیں کر سکوں
3
تیرا عکس مجھ میں دکھائی دے
میری جان تیری گواہی دے
مَیں سُنوں تو بس تیری سُنوں
مجھے اور کچھ نہ سُنائی دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector