Loading

تیرے غم کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر دیتا ہے

Teray gham ke paharon ko raiza raiza kar deta hai
موت، شفا، روحانی جنگ، شکرگزاری| انیتا سموئیل| پاسٹر عابد اٹھوال| 8|
+
تیرے غم کے پہاڑوں کو
ریزہ ریزہ کر دیتا ہے
آؤ تم بھی چلے آؤ
اک ابدی وہ گھر دیتا ہے
۱
ڈوبتی نیّا یسوع تیری سنبھالے گا
مشکلوں سے یسوع تجھ کو نکالے گا
لائے ایماں جو یسوع مسیح پر
نیّا پار وہ کر دیتا ہے
۲
گھُپ اندھیرے گر تم کو چھپائیں گے
لشکر شیطاں کے گر تم کو ڈرائیں گے
آؤ یسوع کے پیچھے چلو تم
راہیں روشن وہ کر دیتا ہے
۳
روکے طوفاں کو لہروں کو تھمائے وہ
اندھوں کو آنکھیں لنگڑے بھی چلائے وہ
کوڑھی پاک کئے ہیں یسوع نے
زندہ لعزر وہ کر دیتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector