Loading

تیرا تخت لگ جائے یسوع

Tera takht lag jaye Yesu
دعائیہ کورسز، روحانی جنگ، پنتکست ؍ روح القدس| 7|
+
تیرا تخت لگ جائے یسوع
تیرا ابر چھا جائے یسوع
تخت لگ جائے ، ابر چھا جائے
تو بولے تو کلام کرے ، تیرا روح یہاں کام کرے
سب بیماروں کو آج تو چنگا کرے
آج ہم کو بھی اپنے روح سے بھرے
(۱)
آج ہم کو نئی تو جلا بخش دے
اور پرستش کا خاص مسح بخش دے
تو مرضِ گناہ سے شفا بخش دے
اور ہم کو شیطاں پہ فتح بخش دے
(۲)
ہم تیری حضوری میں آئے ہیں
بڑی آسیں امیدیں لائے ہیں
خالی جھولی اپنی پھیلائے ہیں
اور ہاتھ بھی اپنے اٹھائے ہیں
(۳)
تجھ کو ایماں سے بڑھ کر چھو لوں گا میں
اور یقینا شفا پاجاؤں گا میں
پھر تیری حضوری میں گاؤں گا میں
اور گاتا ہوا گھر جاؤں گا میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector