تیرا لہو یسوع ٹپک ٹپک کے کہتا سب سے مجھ میں شفا ہے مجھ میں معافی اور محبت رہتا مجھ میں پاک خدا ہے ۱
کانٹوں سے تیرے لہو کے دھارے
پھوٹے بن کے چشمے پیارے
زندہ لہو کے ان چشموں سے
ملتی مکتی ملتا مسح ہے
۲
روحِ پاک کی قدرت دیکھو
کنواری سے جنما یسوع
موت اور قبر ڈھانے والا
تیرے دوارے آن کھڑا ہے
۳
آج ایمان سے دل اور جان سے
تیرے لہو سے دھلتے ہیں
یسوع نام میں ہر بیماری
چھوڑے سب کو حکمِ خدا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.