تیرا جلال خدایا فلک پہ سب گائیں زمین پہ نیکی کے خواہاں سلامتی پائیں ۱
تیری تعریف ہو مالک کہ ہے مبارک تُو
ہم ہیں ساجد اور شاکر کہ ہے جلال کا تُو
۲
بزرگ و برتر ، خدایا تُو ہی قادر ہے
تُو ہے عظیم ، ہے خالق ، تُو ہی رہبر ہے
۳
خدا کا بیٹا ، مسیحا ، خدا کا اکلوتا
خدا کا پیارا ، نرالا ، بنا ہے پہلوٹھا
۴
قبول کر تُو دعائیں تُو معاف کر دے ہمیں
تُو ہی جلال کا مالک ہے روح سے بھر دے ہمیں
۵
اکیلا پاک، خداوند، عظیم تُو ہی خدا
قدوس باپ کا بیٹا، رحیم تُو ہے خدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.